کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی

کراچی: کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی، سیاہ دھویں کے بادل بلند

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی سے حالات بگڑنے لگے، دھویں کے بادل فضا میں بلند ہونے نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ واقعہ کراچی کے علاقے ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب واقع کیمیکل کے گودام میں پیش آیا۔
کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی نے دیکھتے ہی دیکھتے پرفیوم کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ پھیلنے کی وجہ وہاں موجود کیمیکل اور آتش گیر مواد آگ کا ہونا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے پرفیوم کے گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے بعد دھویں کے بادل فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران چند ہی ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے ،وائٹ ہاؤس