ویب ڈیسک: لویر اورکزئی سرہ میلہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، جس سے ابتدائی طور پر 6 افراد زخمی ہو ئے تھے، جبکہ بعدازان ایک بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں. ذرائع کے مطابق سوزوکی وین کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، تاہم بعدازان ایک بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں.
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے کریز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، جس سے بعدازان ایک بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں ، جبکہ 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی سی اورکزئی عرفان الدین کا کہنا تھا کہ بدقسمت خاندان کوہاٹ سے لویر اورکزئی عید پیکنک منانے جا رہے تھے، ڈرائیور نے پہاڑی پر گاڑی کھڑی کی جو خود روانہ ہو کر کھائی میں گر گئی۔
