وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب، بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، اس دوران بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری بھی اس اجلاس میں دی جائیگی۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، اس دوران بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: بیٹنی گیس فیلڈ کی مین پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا