پولیس اہلکار شاہد کی نمازِ جنازہ

شہید پولیس اہلکار شاہد کی نمازِ جنازہ لکی مروت پولیس لائنز میں ادا

ویب ڈیسک: دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار شاہد کی نمازِ جنازہ لکی مروت پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار شاہد کی نمازِ جنازہ لکی مروت پولیس لائنز میں ادا کر دی گی۔
نماز جنازہ میں شہید اہلکار کے لواحقین سمیت بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور :سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرشوکت کی 23جون تک عبوری ضمانت منظور