ویب ڈیسک: عید قربان پر تیسرے دن پر دیگر علاقوں کی طرح چارسدہ میں عوام سیر و تفریح کرنے نکل کھڑے ہوئے، اس دوران چارسدہ کے تفریحی مقام سردریاب پر سیاحوں کا رش امڈ آیا۔
خیبر پختونخوا کے محتلف اضلاع سے سیاح ٹولوں کی شکل میں سردریاب پہنچ گئے، کشتی رانی اور اونٹ سواری کا مزہ لینے کے ساتھ ساتھ فیملیز کے ساتھ آنے والے بچے جھولوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے ۔
چارسدہ کے تفریحی مقام سردریاب پر سیاحوں کا رش کچھ اس قدر در آیا کہ تل دھرنے کی جگہ تک نہیں تھی، دریا کنارے بیٹھ کر کھانوں سے لوگ محظوظ ہونے لگے، اس دوران سردریاب کی مشہور مچھلی کی دکانوں پر بھی غیر معمولی رش رہا۔
عید کے ایام میں ویسے ہی پرفضا مقامات پر رش ہوتی ہے، ان دنوں اس میں کئِ گنا اضافہ ہو جاتا ہے، سردریاب کا بھی یہی حال رہا، رش بڑھنے کی وجہ سے علاقہ کی سڑکوں پر ٹریفک کا خاصا رش رہا، جبکہ گرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹولوں کی شکل میں آئے سیاح خوشی کا اظہار کرنے لگے۔
