وفاقی بجٹ کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب

رواں سال لاکھوں پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

ویب ڈیسک: ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور ذرائع معاش معدوم ہونے پر رواں سال لاکھوں پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے، ایک رپورٹ میں ان بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں، بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا سے 1 لاکھ 87 ہزار، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد جبکہ قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کی غرض سے گئے ہیں، آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 29 ہزار 591 جبکہ اسی سال وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 8 ہزار 621 ورکرز بیرون ملک معاش کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے بیرون ملک جانے والے ورکرز کی تعداد 5 ہزار 668 ہے، شمالی علاقہ جات سے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 1692 ہے۔

مزید پڑھیں:  جہادکااعلان صرف ریاست کرسکتی، کسی فردیا گروہ کواختیارنہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر