ویب ڈیسک: اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان آج میانمار سے ٹکرائیگا، یہ پاکستان کا دوسرا میچ ہوگا۔ کوالیفائینگ راونڈ کے میچ کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم میانمار پہنچ چکی ہے، یہ 1974 کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا فٹبال میچ ہوگا۔
پاکستان اور میانمار کے درمیان رنگون کے تھوونا فٹبال سٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھَ تین بجے شروع ہوگا۔ فیفا کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت پاکستانی ٹیم 198 جب کہ میانمار کی ٹیم 162 ویں پوزیشن پر ہے ۔
