ویب ڈیسک: حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن آج شروع ہوگا، جس کیلئَے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس سلسلے میں پہلی پرواز آج 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہو گی، اور یہ حج پرواز 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
اس پہلی پرواز سے مختصر دورانیے کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے، اس کے بعد کل 11 جون کو 8 پروازیں حجاج کرام کو لے کر پاکستان پہنچیں گی، یہ حج پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی لینڈ کریں گی۔
حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن آج شروع ہوگا جو کہ 10 جولائی کو مکمل ہو گا، اس دوران تمام حجاج کرام کی واپسی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔ ایک ماہ جاری رہنے والے اس فلائٹ آپریشن میں سرکاری سکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
