ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، اجلاس طلب کر لیا گیا، قومی اسمبلی کے اندر و باہر احتجاج کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی احتجاج کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، بجٹ کے لیے منصوبہ بندی طے کرنے اور احتجاج کے بارے میں مشاورت کے لیے اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بجٹ کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، بجٹ میں کفایت شعاری اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، کوئی ریفارمز نہیں لائی جا رہیں، معیشت کی بہتری کے لئے کوئی بڑا اقدام نظر نہیں آرہا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و صوبائی صدر پی ٹی آئِی جنید اکبر نے کہا ہے کہ آج دن تین بجے اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے گا، موجودہ بجٹ سے کوئی اچھائی کی امید نہیں ہے۔
