ویب ڈیسک: پاکستان سے بھارت جانے والے ہندو میاں بیوی ممبئی میں قتل کر دیئے گئے، مقتولہ کے والد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اس کی بیٹی سپنا اور داماد سنجے بہتر مستقبل کے لیے بھارت منتقل ہوئے تھے، وہاں گئے چند ماہ بعد ہی انہیں قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج ہی ممبئی پولیس نے فون پر بتایا کہ ان کے بیٹے اور بہو کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں اور ان کو خنجر کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے، جب کہ مقتولین کے دو بیٹے پولیس کی تحویل میں ہیں۔
مقتول کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کا ممبئی میں ڈرائی فروٹ کا کاروبار بھی اچھا خاصا چل رہا تھا، بھارتی پولیس قتل کی مختلف وجوہات بتا رہی ہے۔ ہندو پنچایت کے مکھی ایشورلال کے مطابق خدشہ ہے کہ بھارتی حکومت انصاف دینے میں تاخیر کرے گی، اس لئے دونوں کی لاشیں پاکستان لائی جائیں تاکہ ان کی آخری رسومات پاکستان میں ادا کرسکیں۔
