ویب ڈیسک: 29 سالہ کیربینز کرکٹر نکولس پوران نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، نکولس کے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے فیصلے کے حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران نے 29 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تصدیق کر دی ہے کہ نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق نکولس پوران ورلڈ کلاس کھلاڑی اور گیم چینجر ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز بھی انہوں نے کھیل رکھے ہیں، پوران کے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے کارناموں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے نکولس پوران نے 106 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ایک ہزار 983 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
