ویب ڈیسک: ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ایران جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔
اس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار سخت موقف کے حامل ہیں، تاہم اس حوالے سے ہم بہت زیادہ کام کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو آپ نہیں کرسکتے، ایران افزودگی کرنا چاہتا ہے جو ہم نہیں مان سکتے۔ یاد رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔
