ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں متشدد مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو کیلی فورنیا میں مزید نیشنل گارڈز تعینات کریں گے، ہم یہ بھی دیکھیں گے کیلی فورنیا میں میرینز کی تعیناتی سے کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے سوا کوئی چارا نہیں تھا، اس لئے اگر حالات ایسے ہی رہے اور ضرورت پڑی تو کیلی فورنیا میں مزید نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک میں خانہ جنگی شروع ہو، کیونکہ موجودہ حالات دیکھے جائیں تو لاس اینجلس کے مظاہرے بغاوت میں بدل سکتے ہیں، جو ملک کیلئے خطرناک ہو ں گے۔
