پولیس نے آسٹریلوی صحافی کو بھی

لاس اینجلس مظاہرے: پولیس نے آسٹریلوی صحافی کو بھی نشانہ بنایا

ویب ڈیسک: امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے مظاہرے مزید پھیلنے لگے، اس دوران مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برساتے ہوئے پولیس نے آسٹریلوی صحافی کو بھی نشانہ بنایا، جس سے آسٹریلوی خاتون صحافی زخمی ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنایا، آسٹریلوی نمائندہ لورین توماسی اس وقت زخمی ہوئیں جب ایک پولیس افسر نے براہ راست کیمرے کی سمت ربڑ کی گولی چلائی، جو ان کی ٹانگ پر آ لگی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں لورین کو تکلیف سے چیختے اور اپنی پنڈلی پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے، موقع پر موجود ایک شخص نے پولیس اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے چیخ کر کہا کہ تم نے رپورٹر کو گولی مار دی ہے۔
لورین توماسی مظاہروں کی صورتحال بیان کر رہی تھیں، کہ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گھوڑوں پر سوار ہو کر کریک ڈاؤن شروع کیا، اس واقعے کی کوریج کے دوران لورین کہہ رہیں تھیں کہ گھنٹوں کی کشیدگی کے بعد یہ صورتحال اب تیزی سے خراب ہو رہی ہے، ربڑ کی گولیاں چلائی جارہی ہیں اور مظاہرین کو شہر کے مرکز سے ہٹایا جا رہا ہے۔
یاد رہے امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے مظاہرے مزید پھیلنے لگے، اس دوران مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برساتے ہوئے پولیس نے آسٹریلوی صحافی کو بھی نشانہ بنایا، جس سے آسٹریلوی خاتون صحافی زخمی ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی بمباری سے 57 امدادی کارکنوں سمیت 120 فلسطینی شہید