ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے تربیلہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کی شناخت عرفان ولد خالد ساکنہ کڑم کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسری طرف ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد نعش کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
