کروڑوں کا نحقی ٹنل پارک

مہمند: کروڑوں کا نحقی ٹنل پارک کھنڈرات میں بدلنے لگا

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں کروڑوں کا نحقی ٹنل پارک حکومتی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈرات میں بدلنے لگا، اس حوالے سے اہالیان علاقہ نے بتایا کہ نحقی ٹنل پارک پر کروڑوں روپے فنڈز خرچ ہو چکا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نحقی ٹنل پارک حکومتی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈرات میں بدلنے لگا ہے، دن بدن ختم ہوتا جارہا ہے، گھاس اور پودے ایک طرف اس کا پورے کا پورا منظر دن بہ دن زوال پذیر ہو رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ اس پارک کو فوری طور پر کسی ٹھیکدار کو حوالہ کرے۔
عوام کا کہنا ہے کہ نحقی ٹنل پارک کی حفاظت کیلئے یہاں پر مسجد، سولر لائٹس، پانی کا بندوبست کیا جائے، پارک کا افتتاح 2019 میں سابقہ وزیراعظم عمران خان و دبئی کے ایک شیخ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی