ویب ڈیسک: ایبٹ آباد جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں متعدد مرد وخواتین زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شملہ انٹرچینج ہزارہ موٹر وے پر مانسہرہ سے واپسی پر دو کاروں کا آپس میں تصادم ہوا ہے، اس حادثے کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے، جن میں 37 سالہ طارق، 40سالہ حنیف اللہ اور 28 سالہ سمیر ساکنہ پشاور اور دوسری گاڑی میں 24 سالہ علی رضا، 22 سالہ گل شیر، 22 سالہ عبدلباسط اور 16 سالہ موسن ساکنہ راولپنڈی اور دیگر دوافراد شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو فرسٹ ایڈ دی، اس کے ساتھ ہی شدید زخمیوں سمیت معمولی زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے ک ہایبٹ آباد جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں متعدد مرد وخواتین زخمی ہو گئے ہیں۔
