161 افراد ریسکیو

نوشہرہ: عیدالاضحیٰ میں ریمرجنسی کال پر 161 افراد ریسکیو، رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں عیدالاضحیٰ میں ایمرجنسی کال پر 161 افراد ریسکیو کر لئے گئے، اس حوالے سے ریسکیو 1122 کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ عید الاضحی کے تین دنوں میں ریسکیو نوشہرہ نے ایمرجنسی ریسپانز کرتے ہوئے 161 افراد ریسکیو کئے، عید الاضحی کے دوران مجموعی طور پر ریسکیو کو 3200 کالز موصول ہوئیں، جن میں ایمرجنسی کالز پر بروقت ریسپانس دیتے ہوئے سو سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ان ایمرجنسیز میں سے 49 روڈ ٹریفک حادثات ،78 میڈیکل ،8 فائر ایمرجنسیز ،2 ڈوبنے کے واقعات، 4 لڑائی جھگڑیں شامل تھے۔
ریسکیو1122 کنٹرول روم کے مطابق ٹریفک حادثات میں سب سے ذیاده موٹرسائیکل اور رکشے کے حادثات پیش آئے ، جن میں سے 50 سے زائد افراد متاثر ہوئے، جبکہ 30 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 121 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایران مزید کوئی قدم نہ اٹھائے، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا مطالبہ