تالاش بائی پاس کیلئے فنڈز مختص

لائردیر: تالاش بائی پاس کیلئے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: رواں مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے دیر بالا سے بھی صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئیں، پانچ اضلاع ملانے والے تالاش بائی پاس کیلئے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
وادی تالاش کے باسیوں نے بجٹ 26-2025ء میں دس سال سے نامکمل پانچ اضلاع ملانے والے تالاش بائی پاس کیلئے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا، 64کروڑ لاگت منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کے سبب اب اس کی لاگت ایک ارب سے متجاوز ہو گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے منصوبہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا، 9.5 کلومیٹر منصوبے میں سے 6کلومیٹر تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، سیاسی سماجی مشران نے باقی تین کلومیٹر روڈ اور کلورٹس کی تعمیر کا جلد از جلد مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مودی نےخطے کو ایٹمی تصادم کے دہانےپرلاکھڑا کیا،عالمی ادارے کی وارننگ