سبسڈیز کیلئے ایک ہزار 186ارب روپے

بجٹ میں سبسڈیز کیلئے ایک ہزار 186ارب روپے مختص ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجٹ میں سبسڈیز کیلئے ایک ہزار 186 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جبکہ ریاستی ملکیتی اداروں کا ترقیاتی بجٹ 355 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں سبسڈیز کیلئے ایک ہزار 186ارب روپے مختص کیے جائیں گے، بجٹ میں 3500 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے، اس دوران درآمدی سامان پر اضافی کسٹم ڈیوٹی میں 2سے3 فیصد کمی کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل آج شروع ہوگا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مدمقابل