ویب ڈیسک: پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحٰی پر 69 لاکھ 77ہزار جانور قربان کیے گئے، جبکہ مویشی پال کسانوں کی جانب سے یہ تعداد 6 لاکھ سے 10لاکھ کے درمیان بتائی گئی ہے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عیدالاضحٰی پر مجموعی طور پر 69 لاکھ 77ہزار جانور قربان کیے گئے جن میں 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ شامل تھے۔ اس سال عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی کل مالیت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔
