ثناء یوسف کے مبینہ قاتل کیس

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قاتل کیس میں 2رکنی پراسیکوشن ٹیم مقرر

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قاتل کیس میں 2رکنی پراسیکوشن ٹیم مقرر کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق فیڈرل پراسیکیوٹر کیجانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کر دی گئی۔
2 رکنی پراسیکوشن ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں، جو کہ کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرے گی، پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ: بیوی کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق، ملزمہ آلہ قتل سمیت گرفتار