فلسطینی صدر کا حماس سے ہتھیار

فلسطینی صدر کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: فلسطینی صدر کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، اسے اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو لکھے گئے خط میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے اپنے خط میں کہا کہ حماس غزہ پر مزید حکومت نہیں کرے گی، اسے اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے ساتھ استحکام اور تحفظ مشن کے حصے کے طور پر عرب اور بین الاقوامی افواج کو فلسطین میں تعیناتی کے لیے مدعو کرنے کو تیار ہیں۔ یاد رہے فلسطینی صدر کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، اسے اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایران پرامریکی بمباری بلاجواز،ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے:پیوٹن