بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین

بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کا حکومت کیخلاف ریڈ زون میں احتجاج

ویب ڈیسک: بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کا حکومت کیخلاف ریڈ زون میں احتجاج شروع، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کا حکومت کیخلاف ریڈ زون میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، تاہم اس موقع پر سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی کو کیبنٹ سیکرٹریٹ کے سامنے روک لیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور شاہراہ دستور پر خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں، اس دوران ‏پولیس نے سرکاری ملازمین کو پارلیمنٹ کی طرف پیشقدمی سے روک دیا۔

مزید پڑھیں:  ایران کی جانب سے بھرپور جوابی حملے کی تیاریاں، اسرائیل میں ہائی الرٹ