ویب ڈیسک: اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیئے گئے.
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی، جس کے تھت 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیدیئے گئے ہیں، بل میںیہ بھی بتایا گیا ہے کہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد 6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرینگے.
فنانس بل کے مطابق 12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکس ٹیکس اور اور 11 فیصد اضافی ٹیکس دینگے، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والوں کو فکس ٹیکس 1 لاکھ 16 ہزار اور 23 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا.
منظور ہونے والے فنانس بل کے مطابق 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 3 لاکھ 46 ہزار اور 30 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرینگے، جبکہ 41 لاکھ سے اوپر سالانہ تنخواہ لینے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار فکس ٹیکس اور 35 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا.
