c0699c6d 7026 4f87 9483 742be192e958 4x3 690x515

افریقی ملک گینیا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

افریقی ملک جمہوریہ گینیا کے صدر الفا کونڈی نے الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، روس

گینیا کے صدر گذشتہ روز دارالحکومت الریاض پہنچےجہاں ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے شاہ خٰالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملاقات کی۔اس موقعے پر گینیان میں سعودی عرب کےسفیر حسین بن ناصر الدخیل بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں‌کے درمیان دو طرفہ تعلقا کومزید فروغ دینے پربھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت