امن و امان کیلئے 5 ارب

امن و امان کیلئے 5 ارب 62کروڑ روپے رکھنے کی تجویزبجٹ میں پیش

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ 26-2025 کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کیلئے 5 ارب 62کروڑ روپے رکھنے کی تجویزبجٹ میں پیش کر دی گئی، اس کے علاوہ کمیونٹی سروسز کے لیے 1ارب 90 کروٹ روپے کی تجویز سمیت سماجی خدمات کے لیے 1ارب 58کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی اس میں درج ہے۔
بجٹ اجلاس کے دوران پیش کردہ دیگر تجاویز میں وزارت خارجہ کے لیے 4ارب 60 کروڑ روپے بجٹ رکھنے، وزارت اطلاعات کے جاری اخراجات کیلئے 5ارب 15کروڑ روپے رکھنے اور وزارت اطلاعات کے دیگر اخراجات کیلئے 14ارب 75کروڑ رکھنے کی تجاویز شامل ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 19ارب 43 کروڑ روپے رکھنے ، وزارت داخلہ کے جاری اخراجات کیلئے 26ارب 21کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ کے دیگر اخراجات کیلئے 21ارب 19کروڑ روپے رکھنے، اسلام آباد کے لیے 21 ارب 26روپے جبکہ سول آرمڈ فورسزکے لیے 274 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیش کردہ دیگر بجٹ تجاویز میں بین الصوبائی رابطہ کے لیے 2ارب 58کروڑ رکھنے، نیکٹا کے لیے 10کروڑ روپے رکھنے ، قومی اسمبلی کے لیے16ارب 29کروڑ رکھنے ، بینظیر انکم اسپورٹ کیلئے722ارب 49کروڑ روپے رکھنے کی تجویز خصوصی طور پر شامل ہیں۔
بجٹ 26-2025 کے مطابق بیت المال کے لیے 14ارب 20کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے لیے 6ارب 64کروڑ روپے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 2ارب 17کروڑ روپے، انتخابی اخراجات کے لیے9ارب 88کروڑ روپے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی 1ارب 58کروڑروپے ، این ڈی ایم اے 90کروڑ روپے رکھنے کی تجاویز بجٹ دستاویزات میں پیش کی گئی ہیں۔
بجٹ کے دوران لیوی کی مد میں مجموعی طور پر29ارب 79کروڑ حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس کے ساتھ فور جی لائسنس سے 22ارب حاصل ہونے، ڈائریکٹ ٹیکس 690 ارب روپے وصولی اور انکم ٹیکس681ارب وصول ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں سے 7ہزار 229ارب وصول ہونے کا تخمینہ ہے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1588ارب روپے وصولی کاہدف مقرر کر دیا گیا ہے، سیلز ٹیکس کی مد میں 4753ارب کی وصولی اور فیڈرل ایکسائز 888ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نےایران سے کچھ سفارتکاروں اورغیر ضروری عملے کو واپس بلالیا