ویب ڈیسک: بجٹ 26-2025 میں وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ایک سے زائد پنشننز کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پینشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
