پختونخوا حکومت عمران خان سے مشاورت

پختونخوا حکومت عمران خان سے مشاورت بغیر بجٹ منظور نہیں کریگی، علیمہ خان

ویب ڈیسک: بانی چیئرمین اور پیٹرن انچیف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت عمران خان سے مشاورت بغیر بجٹ منظور نہیں کریگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود وزیر اعلی خبیر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیغام پہنچا دیا ہے، اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے علی امین کو سمجھا دیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پی ٹی آئی کے نظریے کہ عین مطابق ہونا چاہئے۔
انہوں یہ بھی کہا ہے کہ یہ بجٹ تب تک منظور نہیں ہوگا جب تک علی امین اپنے ماہرین کو ساتھ لے کر عمران خان کے ساتھ مشاورت نہیں کرتے، یاد رہے کہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پختونخوا حکومت عمران خان سے مشاورت بغیر بجٹ منظور نہیں کریگی۔

مزید پڑھیں:  حیات آباد میں امن وامان بارے درخواست پر سماعت ملتوی، فریقین سے جواب طلب