ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص فنڈ 400ارب

ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص فنڈ 400ارب کم، دیگر شعبے بھی بجٹ میں متاثر

ویب ڈیسک: اگلے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا، جس کا مجموعی حجم 175کھرب سے زائد رکھا گیا، تاہم اس میں ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص فنڈ 400ارب کم کر دیا گیا۔
ترقیاتی پروگرام کیلئے رواں مالی سال 1400 ارب مختص تھے جبکہ اگلے مالی سال کیلئَے پیش کردہ بجٹ میںِ ایک ہزار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص فنڈ 400ارب کم کر دیئے گئے، اس کے ساتھ ہی کئی دیگر شعبوں کے لئے بھی فنڈز میں اضافے کی بجائے کم کئے گئے ہیں۔
وفاقی بجٹ کا کل حجم بھی کم کر دیا گیا ہے، رواں مالی سال کے لیے بجٹ کا حجم 18877 ارب روپے تھا جبکہ اگلے مالی سال کے لئے بجٹ حجم 17573 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے رواں مالی سال 9775 ارب روپے رکھے گئے تھے، جبکہ اسی مد میں اگلے مالی سال کیلئے 8207 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
دوسری طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں رواں مالی کے دوران 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ اگلے مالی سال کیلئے یہ اضافہ گھٹ کر 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔
پینشن کی صورتحال بھی اس سے مختلف نہیں، پینشن میں رواں مالی سال کے دوران 15 فیصد اضافہ کیا گیا، تاہم پیہش کردہ بجٹ 26-2025 میں پنشن کی شرح میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایم ٹی ائی ممبر کا ڈاکٹرز کےحق میں فیصلہ دینےپرقیمتی موبائل کا مطالبہ عدالت پہنچ گیا