جناح فیملی پارک بند نہ کیا

بنوں: جناح فیملی پارک بند نہ کیا گیا تو علماء تحریک کا اعلان کیا جائیگا، مولانا عبدالغفار

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں مذہبی حلقوں کی جانب سے جناح گریژن فیملی پارک کے کھولے جانے پر اعتراضات اٹھائے جانے لگے ہیں، اور کہا گیا ہے کہ جناح فیملی پارک بند نہ کیا گیا تو علماء تحریک کا اعلان کیا جائیگا۔
مولانا عبدالغفار قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیملی پارک نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب مائل کرتے ہیں، ماضی کی طرح یہ پارک بھی صرف خواتین پارک میں تبدیل ہو جائے گا۔
انہوں نے دھمکی دی کہ جناح فیملی پارک بند نہ کیا گیا تو ایک بار علماء تحریک کا اعلان کیا جائے گا، ایسی سرگرمیوں کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی جو دینی و سماجی روایات سے متصادم ہوں۔
دریں اثنا، پارک انتظامیہ کی جانب سے سخت قواعد و ضوابط جاری کئے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پارک میں ڈھول، موسیقی، منشیات، اسلحہ اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
یاد رہ کہ 2022 کے یومِ آزادی پر پارک میں خواتین کی موجودگی اور چند مردوں کے نامناسب رویے پر تنازع کھڑا ہوا تھا، اس پر پارک انتظامیہ کو مذہبی رہنماؤں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ہزاروں علماء کے احتجاج کے نتیجے میں پارک بند کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایران مزید کوئی قدم نہ اٹھائے، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا مطالبہ