پشاور میں سورج سوا نیزے پر

پشاور میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، شہری گھروں میں محصور، بازاروں میں رش کم

ویب ڈیسک: پشاور میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجانے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، اس کے ساتھ بازاروں میں رش کم اور سڑکیں گاڑیوں سے خالی رہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے متعدداضلاع میں کل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پشاور میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، جس کی وجہ سے درجنوں شہری گرمی کی شدت کے باعث بے حال ہوئے۔
شدید گرمی کے باعث سرکاری سکولوں میں حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی، لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں موجود بچوں اور بزرگ بھی بلبلا اٹھے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی پشاور،بنوں اور ڈی آئی خان میں شدید گرمی پڑ نے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان حقیقی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،بیرسٹر سیف