لوڈشیڈنگ دورانیہ میں غیر اعلانیہ

پشاور: لوڈشیڈنگ دورانیہ میں غیر اعلانیہ طور پر اضافہ، شہری بلبلا اٹھے

ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ دورانیہ میں غیر اعلانیہ طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے شہری بلبلا اٹھے۔ پشاور کے بعض علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات ہیں جبکہ بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔
اس وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے، گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر بھی لوڈشیڈنگ سے عاجز آگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 9 فٹ باقی رہ گیا، الارم بج اٹھا