ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا، جس میں اہم امور پر بحث کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت آج دوپہر 2 بجے اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پراسیکیوشن سروس آئین کے افعال اور اختیارات کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق اسمبلی میں چیرٹیز ترمیمی بل، لیگل ایڈ، سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، آسان کاروبار اور دیگر ترمیمی بل پیش کیے جائیں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا سزا ترمیمی بل کیلئے تحریک بھی پیش کی جائے گی۔
صوبائی اسمبلی اجلاس میں کمیشن آف وومن سٹیٹس کے ترمیمی بل کو زیر غور لانے اور ترمیمی بل کو پاس کرنے کے لئے تحریک بھی اس موقع پر پیش ہو گی، جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بحث بھی کی جائے گی۔
