ویب ڈیسک: شہید پولیس اہلکار ظاہر اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔
۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی جسد خاکی کو سلامی پیش کی، ظاہر اللہ گزشتہ رات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔
نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی سمیت افسران ، اہلکاران اور ورثاء شریک ہوئے۔
