ویب ڈیسک: ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل آج شروع ہوگا، فیصلہ کن معرکہ انگلینڈ کے تاریخی میدان لارڈز پر ہوگا، جس میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں۔
کرکٹ کے گھر لارڈز میں آ ج سے کھیل کا سب سے اہم مقابلہ شروع ہوگا، ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی جنگ 2 برس تک مختلف ٹیسٹ ممالک کے درمیان جاری رہتی ہے، اس کا فیصلہ کن معرکہ آج دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔
پچھلے ایڈیشن میں اوول کرکٹ گراؤنڈ پر بھارت کو زیر کرنے والی آسٹریلوی ٹیم مسلسل2 مرتبہ فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے، جبکہ اب کی بار ان کی مدمقابل ٹیم بھارت نہیں جنوبی افریقہ ہے، جس سے کسی بھی سرپرائز کی توقع کی جا سکتی ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم 20 برس سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک آئی سی سی ایونٹ کے ٹائٹل کی تلاش میں ہے، اور ہر بار سنسنی خیز میچز جیت کر فیصلہ کن راونڈ ہار جاتی ہے، اسی لئے ان پر چوکرز کا داغ لگا ہوا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے 2 برس کے عرصے میں 12 میچز کھیلے، 8 جیتے، 3 ہارے اور ایک میچ ڈرا کیا، دوسری جانب آسٹریلیا نے 19 میچز کھیلے، 13 جیتے ، 4 ہارے اور 2 ڈرا کیے، وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل آج شروع ہوگا، فیصلہ کن معرکہ انگلینڈ کے تاریخی میدان لارڈز پر ہوگا، جس میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں۔
