لاس اینجلس مظاہروں میں شدت

لاس اینجلس مظاہروں میں شدت، مرکزی علاقے میں ایمرجنسی کرفیو نافذ

ویب ڈیسک: امیگریشن مسئلے پر لاس اینجلس مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے، جس کے باعچ رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک مرکزی علاقے میں ایمرجنسی کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی ہے، جس کے باعث حکام نے مرکزی علاقے میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک ایمرجنسی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
میئر کیرن باس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرفیو اگلے کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، لاس اینجلس پولیس چیف جم میکڈونل کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں کم از کم 378 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے تقریباً 200 افراد صرف آج گرفتار کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں منایاجارہاہے