ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف رہنما عاطف خان کی حفاظتی ضمانت میں 26 جون تک توسیع کر دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔
عدالت نے عاطف خان کی حفاظتی ضمانت میں 26 جون تک توسیع کردی، اور اس کے ساتھ ہی عاطف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
