ویب ڈیسک: ملک بھر میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے، جبکہ بھکر اور ڈی آئی خان میں پارہ 50 ڈگری تک جا پہنچا۔
ملک کے دیگر علاقوں سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں 49 ڈگری، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد جیکب آباد، منڈی بہاؤالدین میں 48 ڈگری ریکارڈک کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نوابشاہ، بہاولپور، پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہے گی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔
