ٹرمپ اپنے دور صدارت میں مسئلہ

صدر ٹرمپ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے، بروس

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے توقع ظاہر کی ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے، جو کئی جنگوں کا باعث بنا۔
انہوں نے یہ بات بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورہ امریکا سے متعلق سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہی، انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستانی وفد نے امریکا کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہُوکر سے ملاقات کی، جس میں ایلیسن ہوکر نے پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ ایلیسن ہُوکر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور انسداد دہشتگردی تعاون پر بھی بات ہوئی، صدر ٹرمپ کے ذہن میں کیا ہے، وہ اس پر بات نہیں کرسکتی، تاہم صدر ٹرمپ کا ہر قدم نسلوں کے درمیان جنگ، اختلافات ختم کرنے سے متعلق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ باعث حیرت نہیں ہونا چاہیے کہ صدر ٹرمپ پاک بھارت مسائل مینج کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایسے لوگوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جن کے بارے میں تصور بھی نہ تھا، جبکہ صدر ٹرمپ اپنے دور صدارت میں مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جوابی حملہ، امریکہ نے ایران کو وارننگ دیدی