13جون کو سندھ اسمبلی میں نئے

13جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائیگا

ویب ڈیسک: 13جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائیگا، 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دیدی گئی ہے۔
صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں 3 روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق محکمہ زراعت کا 13ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا4 ارب روپے جبکہ محکمہ صحت کا51 ارب روپے تجویز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  26نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی پر مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی