ویب ڈیسک: بالاکوٹ میں پولیس نے کمسن بچی بازیاب کرا دی، جبکہ اس کارروائی کے دوران 2افغان اغواکار ہلاک کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل بالاکوٹ میں ڈمگلہ کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان اغوا کاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی، ان کے شوہر کی بہن بچے کو اپنے ساتھ دم کرانے لے کر گئی تھی جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اسی دوران دبئی میں مقیم بچے کے والد کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے 3 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی۔ دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہواکہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 اغواکارہلاک ہوگئے جس کے بعد پولیس نےمغوی بچے اور خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔
