میئر صادق خان کو نائٹ ہُڈ

لندن: میئر صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک: لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی میئر صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نوازا، سر صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں، وہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بارلندن کے میئر منتخب ہوئے۔
اس حوالے سے صادق خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس بکھنگم پیلس میں نائٹ ہُڈ کا اعزاز دیتے ہوئے مسرور تھے، نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے۔ وہ ٹوٹنگ کےکونسل گھر میں جوان ہوئے اور یہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اس قدر بڑے اعزاز سے انہیں ایک روز نوازا جائے گا۔
صادق خان 8 اکتوبر 1970 کو لندن میں پیدا ہوئے۔وہ لندن کے پہلے مسلم میئر ہیں اور انہیں دائیں بازو کی شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے، صادق خان کی پیدائش سے کچھ ہی عرصہ پہلے ان کے والد پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: اولاد کے ظلم وستم سے تنگ بزرگ خاتون انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گئی