ویب ڈیسک: عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے حوالے سے اے ٹی سی لاہور نے فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو ٹیسٹ کرانے سے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دینا وقت کا ضیاع ہوگا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔ اے ٹی سی جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی، تاہم پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی۔
عدالت نے کہا کہ ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت بارہ مقدمات درج ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ، عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
