ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا، ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنے آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال 2 فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں اور بہت جلد 2 نئی فلموں میں نظر آئیں گے۔
فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ایک فلم 2026 اور دوسری فلم 2027 میں ریلیز کی جائے گی۔
