عید پر میں نے ایک بھی

عید پر میں نے ایک بھی تصویر نہیں بنائی، نہ کہیں گئی ہوں، صبا قمر

ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر میں نے ایک بھی تصویر نہیں بنائی، نہ کہیں گئی ہوں، اور نہ ہی نئَے کپڑے خریدے، بس آرام ہی کرتی رہی۔
اپنی انسٹا سٹوری پر صبا قمر نے خصوصی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں ںے لکھا کہ میں جانتی ہوں بہت سے مداح میری عید کی تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس عید پر میں نے ایک بھی تصویر نہیں لی، اس عید پر نئے کپڑے بھی نہیں پہنے اور نہ ہی تیار ہوئی کیونکہ مجھے اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عید پر میں بس آرام کرنا چاہتی تھی، اس لیے میں نے عید کے تین دن آرام کیا، اور بس اچھا کھانا کھایا، اور خاموش رہ کر دل میں دعائیں مانگیں۔

مزید پڑھیں:  ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر چرچے