اضافی سرچارج لگنے کی تیاریاں

بجلی صارفین ہو جائیں تیار، اضافی سرچارج لگنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک: بجلی صارفین ہو جائیں تیار، بجٹ میں بجلی پر اضافی سرچارج لگنے کی تیاریاں کر لی گئیں، جبکہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بجلی بلوں پر عائد سرچارج کی 10 فیصد حد ختم کی جائے گی تاکہ حکومت کو بلوں میں مزید اضافہ کا قانونی اختیار حاصل ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی، اس کے علاوہ فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک کا اضافی سرچارج وصول کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، لیکن اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔
ماضی میں یہ سرچارج بنیادی طور پر گردشی قرضے کے سود کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، اس حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر یہ ترمیم منظور ہو جاتی ہے تو حکومت کو بجلی نرخوں میں اضافے کا مستقل اختیار مل جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 72 ویں سالگرہ منائی گئی، کیک کاٹے گئے