عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان

حج سیزن ختم، سعودی حکومت نے عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: حج سیزن ختم ہوتے ہی سعودی حکومت نے عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آج 11 جون سے نسک ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔
یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے، بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل میں عمرہ ویزے بند کردیے تھے اور 29 اپریلتک غیر ملکیوں کو واپس جانے کا کہا گیا تھا۔
وزارت کی جانب سے عمرہ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 27 مئی تک اپنے سروس معاہدوں کو حتمی شکل دے دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عمرہ ویزے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،7افراد ہلاک ہو گئے