بچوں میں دماغ کے کینسر کی ابتدائی علامات

بچوں میں دماغی کینسر کی ابتدائی علامات عمر، کینسر کی قسم، اور دماغ کے جس حصے میں رسولی بنتی ہے اس پر منحصر ہوتی ہیں۔
درج ذیل یہاں عام علامات کی ایک فہرست دی جا رہی ہے جن کا مشاہدہ کرکے والدین جلد از جلد مرض کے علاج پر توجہ دے سکتے ہیں۔
1) سر درد؛ خاص طور پر صبح کے وقت اور وقت کے ساتھ شدید ہوجانا۔ عموماً درد کی شدت بڑھتی جاتی ہے۔
2) متلی اور قے؛ بغیر کسی خاص وجہ کے سر درد کے ساتھ یا اس کے بغیر متلی اور قے ہونا۔
3) نظر کی خرابی: اس میں دھندلا دکھائی دیتا ہے اور دہرا نظر آتا ہے۔
4) توازن یا حرکت میں مشکل: چلنے میں لڑکھڑاہٹ کا تجربہ ہونا۔
5) کمزوری؛ دماغی کینسر میں مبتلا بچوں کی رنگت پیلی ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ تھکاوٹ کا بھی احساس ہوتا ہے۔ جسم کے ایک حصے میں کمزوری محسوس ہونا اور دورے پڑنا خاص طور پر اگر پہلے کبھی نہیں ہوئے۔
6) ذہنی رویے کی تبدیلی؛ ذہنی یا رویے کی تبدیلیاں رونما ہونا جیسے چڑچڑاپن، توجہ دینے میں دشواری۔
7) سر کا سائز بڑھ جانا (چھوٹے بچوں میں)؛ دماغی کینسر والے چھوٹے بچوں میں ایک خاص علامت سر کا بھی بڑھ جانا ہے کیونکہ سر کی ہڈیاں ابھی مکمل جڑی نہیں ہوتیں
8) ہارمون کی تبدیلیاں؛ دماغی کینسر کیوجہ سے بلوغت سے پہلے ہارمونز کی علامات بھی ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں یا پھر تاخیر سے ظاہر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  زیادہ سبزی اور پھل کھانا معیاری نیند میں معاون
کیٹاگری میں : صحت