ویب ڈیسک: کمی کے بعد ایک بار پھر سونا فی تولہ 600 روپے مہنگا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونا مہنا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہونے کے بعد 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہو گئی۔
